چنئی،14اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) رومیل لکاکو کی جانب سے کئے گئے دو گول کی بدولت مانچسٹر یونائیٹڈ نے پریمیئر لیگ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ ہام کو 4-0 سے شکست دی. بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کی رات اولڈٹیفورڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں یونائٹیڈ کے ساتھ ہوئے معاہدہ کے بعد ٹیم میں شامل نئے کھلاڑی پہلی بار لکاکو میدان پر اترے اور اپنے پہلے ہی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔میچ کے پہلے ہاف کے آغاز کے بعد 33 ویں منٹ میں لکاکو نے گول کرکے یوناٹیڈکا اکاؤنٹ کھول دیا۔ اس کے بعد پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے کوئی اور گول نہیں ہوا اور اس طرح یونائٹیڈ نے 1-0 سے برتری بنائی۔دوسرے ہاف میں لکاکو نے 53 ویں منٹ میں گول کرکے یونائٹیڈ کو 2-0 سے برتری دی۔ ویسٹ ہام کو ایک بھی گول کا موقع نہ دیتے ہوئے 87 ویں منٹ میں انتھونی مارشیل نے کلب کے لئے تیسرا گول کیا۔